ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ترجمان ڈولفن

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) *
اولڈ انارکلی 2 رکنی پیشہ ور موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار.ترجمان ڈولفن
دوران پٹرولنگ پولیس ریسپانس یونٹ نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، فرار کی کوشش۔
پی آر یو ٹیم نے تعاقب کے بعد ناصر باغ کے قریب ملزمان کو راؤنڈ اپ کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ترجمان ڈولفن
ملزمان کے خلاف موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہونے کی کال پولیس کنٹرول پر اناؤنس ہوئی تھی۔
ملزمان کے انکشافات پر مزید 4 موٹر سائیکلیں برآمد.ترجمان ڈولفن
ملزمان نے جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، مصطفٰی آباد، اولڈ انارکلی، اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کی تھی۔
شہری موٹر سائیکل و گاڑی چوری ہونے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر دیں۔شاہ میر خالد
ملزمان ذیشان،اسامہ کو تھانہ اولڈ انار کلی کے حوالے کردیا گیا۔
ڈولفن سکواڈ کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں عوامی اعتماد کا مظہر ہیں۔ایس پی ڈولفن
ڈولفن سکواڈ چوری، سٹریٹ کرائم روکنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد




