اہم خبریںتصاویر اور مناظرفیچر کالمزپنجاب پولیس

جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) *
لاہور پولیس نے اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف مختلف کارروائیوں میں رواں سال اب تک 24ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان اور9ہزار900 سے زائد عادی مجرمان کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں 5131،سول لائنزمیں 2139، سٹی میں 5858، اقبال ٹاؤن میں 3260، صدرمیں 4032اورماڈل ٹاؤن میں 3994اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔اسی طرح کینٹ ڈویژن میں 1684،سول لائنزمیں 702، سٹی میں 3289، اقبال ٹاؤن میں 1572، صدرمیں 1564اورماڈل ٹاؤن میں 1102عادی مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کار لا تے ہوئے مطلوب مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی جا رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے قتل،اقدامِ قتل اور سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل افسران اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔سی سی پی او لاہور نے موثرتفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرارواقعی سزائیں دلوانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کا اولین مشن ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور پولیس قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button