اہم خبریںپنجاب پولیس

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے پریس کانفرنس

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے ایک نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیاپر نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر وائرل ہونے پر لاہور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خبر میں مورد الزام ٹھہرائے گئے سکیورٹی گارڈکوسرگودھا اس کے گھر سے بلوا کرانٹیروگیٹ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کالج کی سی سی ٹی کیمروں کی12گھنٹے کی فوٹیجز تفصیلاََ دیکھیں، ان فوٹیجز میں اس واقعہ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ جن طلبہ کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں ان سے بھی پوچھ گچھ کی گئی اورتمام ہسپتالوں اور ان کے مریضوں کے کوائف بھی چیک کئے گئے لیکن کسی ہسپتال میں اس قسم کے کسی مریض کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے24 مشتعل افرادکو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ 31 دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹر ہو رہی ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے جتنی بھی ویڈیوز یا بیانات سامنے آرہے ہیں اسے ہم ایف آئی اے کومزید کارروائی کیلئے بھجوا رہے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اس حوالے سے اعلیٰ کی سطح کی حکومتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جھوٹی خبریں پھیلانے والے عناصرکے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کی سات رکنی ٹیم بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس واقعہ سے متعلق کسی قسم کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا مگر اس حوالے سے مسلسل بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔اگر کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو وہ ہم سے شئیر کرے ہم فوری ایکشن لیں گے۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو احتجاج و توڑپھوڑ سے دور رکھیں وگرنہ ان کے کریمینل ریکارڈ کا اندراج ہو گا جس سے انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر متشددکارروائیاں کرنے والے عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Punjab Collage Incident | Main | SHER PASNDO | Nya Student Ka| Muhasra | Kar Liya | Super7News|2024|

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button