انسدادِ سمو گ کے 55ملزمان،کینٹ میں 61، سول لائنزمیں 21، صدرمیں 05، اقبال ٹاؤن میں 05 اور ماڈل ٹاؤن میں 45ملزمان گرفتار کئے گئے

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال سموگ کی رو ک تھام کیلئے مختلف کارروائیوں کے دوران 180مقدمات کا اندراج کر کے 192ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں انسدادِ سمو گ کے 55ملزمان،کینٹ میں 61، سول لائنزمیں 21، صدرمیں 05، اقبال ٹاؤن میں 05 اور ماڈل ٹاؤن میں 45ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
سی سی پی اولاہور نے کہا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والی وہیکلز، فیکٹریوں،فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور سموگ کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اور دیگر اداروں کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے فضائی آلودگی کاسبب بننے والی وہیکلز، فیکٹریوں، بھٹوں اورفصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جار ی کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسران ماحولیاتی تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں کی بھر پور معاونت جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے مرتکب عناصر کو سزائیں دلوانے کیلئے پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے بہترین کوارڈینیشن رکھی جائے۔سی سی پی او لاہور نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کے خلاف اقدمات جاری رکھنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات کے ذریعے فضائی آلودگی کاسبب بننے والی وہیکلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عوامل کی روک تھام،احتیاطی تدابیراور عوامی آگاہی وقت کی ضرورت ہیں۔
٭٭٭٭





