اہم خبریںپنجاب پولیس

محمدنوید نے بطورایس ایس پی انویسٹی گیشن چارج سنبھال لیا

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹرایس ایس پی محمدنوید نے بطورایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی ڈویڑنل ایس پیز انویسٹی گیشن کیساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں تمام ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار کارکردگی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا، کوالٹی آف انویسٹی گیشن میری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی محمد نوید اس سے پہلے اے آئی جی فنانس پنجاب تعینات تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button