اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔سی سی پی اولاہور

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
لاہور پولیس کا اسلحہ کی نمائش، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ون ویلزکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 7920مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے110کلاشنکوف،485رائفلیں، 267گنیں، 6972 پسٹل اور39521گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔اسی طرح ون ویلنگ کے1351مقدمات کا اندراج کر کے1512ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے ون ویلنگ کے ہاٹ اسپاٹ ایریازمیں مستقل ناکے لگائے جانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکوں کے خلاف بھرپورکارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ون ویلنگ جیسے غیر قانونی فعل کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل کے نتائج مستقل معذوری یا جان سے ہاتھ دھوناہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
٭٭٭٭





