اہم خبریںپنجاب پولیس

راہزنی، ڈکیتی، جھپٹہ، نوسر بازی میں ملوث گینگز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہور

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر

لاہور پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم
2480گینگز کے5686ملزمان گرفتار،ملزمان سے310کاریں،7934موٹر سائیکلیں اور517دیگر وہیکلز برآمد
اے کیٹگری کے3853اور بی کیٹگری کے15753 اشتہاری مجرمان،22114عدالتی مفرور اور9116سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتار
ناجائز اسلحہ کے 7415مقدمات درج،7415ملزمان گرفتار،105کلاشنکوف،457رائفلیں،250گنیں اور6521پسٹل برآمد
راہزنی، ڈکیتی، جھپٹہ، نوسر بازی میں ملوث گینگز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہور
محفوظ معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔سی سی پی او لاہور
لاہور30اگست: لاہور پولیس کی جانب سے قانون شکن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں رواں سال میں 2480گینگز کے5686ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے310کاریں،7934موٹر سائیکلیں اور517دیگر وہیکلز برآمد کی گئی ہیں۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں اے کیٹگری کے3853اور بی کیٹگری کے15753 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔اس دوران مختلف کارروائیوں میں 22114عدالتی مفرور اور9116سابقہ ریکارڈ یافتگان کو بھی قانون کی گرفت میں لیا گیا ہے۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 7415مقدمات درج کر کے7415ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے105کلاشنکوف،457رائفلیں،250گنیں اور6521پسٹل برآمدکئے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہورنے کہا ہے کہ اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریاں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ناگزیر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ راہزنی، ڈکیتی، جھپٹہ، نوسر بازی میں ملوث گینگز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسران کو امن عامہ کے اقدامات کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک محفوظ معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بے وسیلہ اور کمزور طبقات کے حقوق کی حفاظت ایک اہم ایجنڈہ ہے۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button