اہم خبریںپنجاب پولیس

سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت محکمہ پولیس کی کارکردگی کے تعین کیلئے“کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” کاجائزہ اجلاس

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت محکمہ پولیس کی کارکردگی کے تعین کیلئے“کی پرفارمنس انڈیکیٹرز”
اورمحکمانہ ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کاجائزہ اجلاس
لاہور18اگست:……سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمہ پولیس کی کارکردگی کے تعین کیلئے متعارف کروائے گئے“کی پرفارمنس انڈیکیٹرز”کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران محکمانہ ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی آئیز کے مطابق کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہئے۔سپر وائزری افسران اپنے ماتحت عملے کی کارکردگی جانچنے کیلئے فیلڈ دفاتر کے باقاعدگی سے دورے کریں۔انہوں نے کہا کہ عام شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کی شکایات کو فوری نمٹایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز(SIPS)کے پروٹوکولز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے تمام ونگز باہمی اشتراک سے کام کریں۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 19سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی عمارتوں کا تعمیراتی کام جاری ہے۔کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں کیفے ٹیریا کی تزئین و آرائش مکمل کردی گئی ہے۔ جبکہ شہدائے پولیس کے رہائشی فلیٹس بھوبتیاں چوک رائیونڈروڑمیں پارکس،گراؤنڈ اور بچوں کے لیے جھولوں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے۔سی سی پی او لاہور نے ترقیاتی منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی (آرگنائزر کرائم یونٹ)عمران کشور، ڈی آئی جی(آپریشنز)محمد فیصل کامران،سی ٹی اولاہور عمارہ اطہر،ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری اور ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button