اہم خبریںپنجاب پولیس

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا ہی باپ کے قتل میں ملوث نکلا، مقتول شاہد صدیق کے بیٹے محمد قیوم سمیت شوٹرز گرفتار کر لیا گیا

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے، ایس پی آفتاب احمدپھلروان اورایس پی عمران کرامت بخاری کےہمراہ اہم پریس کانفرنس کی،معروف بزنس مین اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا ہی باپ کے قتل میں ملوث نکلا، مقتول شاہد صدیق کے بیٹے محمد قیوم سمیت شوٹرز گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزمان میں محمد قیوم، نوازش علی،محمدسجاد،محمد شاہد اور ثقلین اسلم شامل ہیں،دوران انٹیروگیشن بد بخت بیٹے محمد قیوم نے انکشاف کیا کہ اس نے معمولی رنجش پر دوست کے ذریعے شوٹروں سے 4کروڑ روپے میں اپنے والد کو قتل کروانے کی ڈیل کی،وقوعہ میں ملوث تمام شوٹرز گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائ جائےگی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button