سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
07اگست: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن،بدعنوانی اور شہریوں سے نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔انہوں نے پولیس افسران کو معیاری تفتیش پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں معیاری تفتیش انتہائی اہم ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بے گناہ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور گناہ گارسزا سے بچنے نہ پائے۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں بالخصوص عورتوں اور بچوں کی شکایات کو فوری نمٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران ماتحت عملے کی کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ناکے لگائیں، ڈیکائے آپریشنز کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام ونگز آپس میں بہترین کوارڈنیشن اورٹیم ورک سے معاملات کو آگے بڑھائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے تا کہ مظلوم کو بروقت انصاف ملے۔انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) ذیشان اصغر، ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران،ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال، ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔
٭٭٭٭





