اہم خبریںپنجاب پولیس

پولیس خدمت کاونٹرزشہریوں کو خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو24گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے ماہ جولائی میں 2452میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں تا کہ شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کی بدولت قانونی امور کی انجام دہی میں بھرپور مدد ملے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے463،جناح ہسپتال سے330،سروسز ہسپتال سے262،میوہسپتال سے134،گنگارام ہسپتال سے90، میاں منشی ہسپتال سے251،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال سے290،نوازشریف ہسپتال سے70،دیہی ہیلتھ سنٹرزبرکی سے116،اعوان ڈھائے والاسے135، مانگا منڈی سے100، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈسے114 جبکہ دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے 82میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔اس دوران 596 پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کوعلاج معالجہ کی سہولیات میں معاونت بھی فراہم کی گئی ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے شہریوں کو قانونی امور کی انجام دہی میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کوطبی و قانونی معاملات میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔سی سی پی او لاہورنے پولیس خدمت مراکز پر عوام کو بہترین سروسز مہیا کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت کاونٹرز سے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس کے اجراء اور پولیس ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس خدمت کاونٹرزشہریوں کو خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button