ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرائم میٹنگ افسران کو دیئے گئے اہداف پورے نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار ناراضی

لاھور(سپرسیون ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرائم میٹنگ*
میٹنگ میں تمام سرکل ڈی ایس پیز، SSOIU انچارجز اور تفتیشی افسران کی شرکت
کرائم میٹنگ میں پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات بارے تمام ڈویژنز کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا
افسران کو دیئے گئے اہداف پورے نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار ناراضی،
ناقص کارکردگی پر سپیشل سیکشوئیل افینسز انویسٹی گیشن یونٹ (SSOIU) کے متعدد افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری،
خواتین سے زیادتی واقعات کی رپورٹ پر SSOIU افسران کو موقع پر پہنچنے اور شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت،
خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، ڈاکٹر انوش مسعود
خواتین سے متعلق واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں، مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سزا دلوائیں، ڈاکٹر انوش مسعود
خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے، ایس ایس پی
خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
★☆★☆★








