پنجاب پولیس

رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے 50سالہ عاصم حسین کو اغواء کے بعد قتل کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا


شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتار

رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے 50سالہ عاصم حسین کو اغواء کے بعد قتل کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

ملزمان ذیشان شاہ اور بلال شاہ کو صوبہ خیبرپختونخوا ضلع ہری پور سے گرفتار کیا گیا، انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ شرافت علی

ملزمان نے پیسوں کے لین دین پر شہری عاصم کو اغواء کے بعد رسیوں سے باندھ کر گلا دبا کر قتل کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

ملزمان اغواء کے بعد گھر والوں سے تاوان کا مطالبہ بھی کرتے رہے،

ملزمان نے سنگین واردات کے بعد نعش بوری میں ڈال کر روہی نالے میں پھینک دی تھی، ڈاکٹر انوش مسعود

ملزمان نے بوری میں پتھر بھر دیئے تھے تاکہ نعش پانی کے اوپر نہ آ سکے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

مقتول اور ملزمان ایک ہی گاؤں حطار ضلع ہری پور کے رہنے والے ہیں، آپس میں رشتہ دار بھی ہیں اور لاہور کی فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں،

ملزمان کو ہیومن اینٹلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،

ملزمان کو مضبوط چالان مرتب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور شاباش دی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button