اہم خبریںسیاست

لاہور میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیاں ہٹانے کا فیصلہ

لاہور میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیاں ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کے لیے ٹریفک کی روانی بہتربنانےکے لیے ڈیڈلائن مقرر کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہٹائی جانے والی ریڑھیوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ رکشا اور موٹربائیک کو لین کی پابندی کےلیے آگاہی مہم چلانےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ٹریفک رسپانس یونٹ15کال پرٹریفک جام والے ایریا میں پہنچےگا اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹ کو فوری دور کرے گا۔

Related Articles

Back to top button