اہم خبریںپنجاب پولیس

کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث 46 گینگز کو گرفتار کیا،46 گینگز کے کل 598 ملزمان کو گرفتار ڈی آئی جی عمران کشور

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
ڈی آئی جی عمران کشور کی ہمراہ ایس پی رانازاہدحسین آرگنائزڈکرائم ہیڈکوارٹرٹاؤن شپ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں سے اہم گفتگو،اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف لاہور نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث 46 گینگز کو گرفتار کیا،46 گینگز کے کل 598 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک ارب ستائیس کروڑ 50 لاکھ اسی ہزار روپےنقدی اور مال مسروقہ برآمد کیا،ملزمان سے 128 کاریں5497 موٹر سائیکلیں اور 289دیگر وہیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے سپرد کی گئیں،

اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے 6026 مقدمات ٹریس کرکے ملزمان چالان کیے، اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے 68 عدد نان کسٹم وہیکل جن کی مالیت 39 کروڑ 56 لاکھ روپے بنتی ہے برآمد کرکے کسٹم حکام و متعلقہ پولیس کے حوالے کیا،اے وی ایل ایس نے دیگر اضلاع و دیگر صوبہ سے چوری ہونے والی 50کروڑ 2لاکھ 35ہزار روپے مالیت کی وہیکل برآمد کیں،اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف لاہور نےمختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 157 مجرمان اشتہاری،486 عدالتی مفرور اور316 ٹارگٹ افنڈرز کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ متعدد پسٹل درجنوں گولیاں برآمدکیے،
دوران تفتیش ملزمان سے 60 کلو چرس اور 10 کلو افیون برآمدکرکے مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس،سی سی ٹی وی فورٹیج، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

Back to top button