اہم خبریںپنجاب پولیس

او سی یو ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3گینگزکے10 ملزمان گرفتار کر کے 7کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد برآمد کرلیے،

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے اہم گفتگو،

آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کا ڈکیت و رابر گینگز کےخلاف گرینڈ آپریشن،

او سی یو ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3گینگزکے10 ملزمان گرفتار کر کے 7کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد برآمد کرلیے،

گرفتار ملزمان میں سرغنہ شعیب عرف مٹھو، شہزاد، امجد علی، وکی مسیح، محمد قدیر، ثاقب، عثمان انجم عباس، تنویر اور بلال شامل،

ملزمان سےڈیفنس کے علاقہ میں کارگل جنگ میں شہید ہونے والے میجراحمد خان ٹوانہ کے گھر سے ہونے والی کروڑوں روپے کی واردات کی رقم ،طلائی زیورات، خنجر اورگولڈمیڈلز بھی

شریف میڈیکل سٹی ہسپتال کے معروف معالج ڈاکٹر عدنان کے گھرمیں ہونے والی لاکھوں روپے کی واردات بھی ٹریس،

ڈیفنس کےعلاقہ میں ریٹائرڈ ایس پی الطاف حسین گوندل کی بیٹی کے گھر سے ہونے والی واردات بھی ٹریس کرکے رقم برآمد کر لی گئی،

ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات موبائل فونز اورناجائز اسلحہ بھی برآمد،

ملزمان ایلیٹ کلاس علاقوں میں اسلحہ کے زور پر واردات کرکے فرار ہو جاتے،

ملزمان کا ڈکیتی، رابری، اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف مزید تفتیش جاری ،

اس کے علاوہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 10مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کیے،

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا،

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی،

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button