اہم خبریںپنجاب پولیس

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی صوبائی وزیر برائےمزہبی اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور ایس پی فرقان بلال کےہمراہ اہم پریس کانفرنس،

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی صوبائی وزیر برائےمزہبی اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور ایس پی فرقان بلال کےہمراہ اہم پریس کانفرنس،

چند روز قبل علاقہ تھانہ ریس کورس لاہور میں ہونے والی قتل کی لرزہ خیز واردات کا ڈراپ سین،

اغواء برائےتاوان سیل نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے،

گرفتار ملزمان کا سرغنہ سجادالحسن عرف ملک شانی،محمد اعظم، محمد سلطان اور محمد مبشر شامل،

ملزمان نے چند روز قبل مارشل نامی شہری کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،

یاد رہے کہ قتل کی واردات پر کرسچن کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا تھا،

جس پر آرگنائزڈکرائم یونٹ کو خصوصی طور پر ملزمان کی جلدگرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا،

ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آلہ قتل اور 3 پسٹل برآمد کرلیے گئے،

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا،

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی،

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button