70سالہ خاتون شمع زیدی کو فائرنگ کر قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا نوٹس،
70سالہ خاتون شمع زیدی کو فائرنگ کر قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں حیدر شوٹر، احسن اور عبداللہ شامل
انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ محمد اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،
ملزم حیدر علی اور عقیل حسین عرف وکی کے درمیان چند روز قبل آئس کا نشہ کرنے پر جھگڑا ہوا،
ملزم حیدر شوٹر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عقیل عرف وکی کے گھر پر فائرنگ کی
فائر گیٹ کے اندر سے کراس ہو کر عقیل عرف وکی کی بزرگ تائی کو لگے،
بزرگ خاتون 2روز ہسپتال میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی،
ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ
ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، انچارج محمد اختر
ملزمان کو مضبوط چالان مرتب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان،
*****






