ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کا عمل جاری
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد
تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت
تبدیلی تفتیش بورڈ میں اغواء، ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی اور ناجائز اسلحہ کے 17 مقدمات زیر بحث آئے
بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا
مدعی وقاص احمد اغواء، محمد طیب ڈکیتی جبکہ فیصل مشتاق دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،
مدعی شاہد محمود چوری، علی منصور اور فرخ سعید چیک ڈس آنر ثاقب خان ناجائز اسلحہ کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،
بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے
فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
متاثرہ خواتین کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
تفتیش میرٹ پر نہ کرنے والے افسران کے لیے سزا کا مربوط نظام موجود ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
متاثرہ شہریوں کو فوری انصاف مہیا کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
★☆★☆★





