پاکستان

اذلان شاہ انتظامیہ نے دوسری فیڈریشن سے رابطے پر معذرت کا خط بھیجا ہے: حیدر حسین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین کو آگاہ کردیا ہے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ہمیں تسلیم کرتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر حسین کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ کسی دوسری فیڈریشنز سے رابطہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن صرف ان کی فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے جس کے بعد اذلان شاہ کی انتظامیہ نے معذرت کا خط بھی بھیجا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متوازی فیڈریشن نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین سے رابطہ کیا جس پر اذلان شاہ کی منتظمین نے متوازی فیڈریشن سے رابطہ شروع کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں
‘ 2 فیڈریشن کا معاملہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان پر 10 سال کی پابندی لگ سکتی ہے’
حیدر حسین نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین سے رابطہ اور حقیقت سے آگاہ کیا اور ایک خط انٹرنیشنل اولمپکس کونسل کو بھی لکھا جس کے بعد اذلان شاہ کی انتظامیہ کی جانب سے معذرت کا خط بھی بھیجا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اب اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ان کی منتخب ٹیم شرکت کرے گی اور عید کے بعد کیمپ کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button