بولنے اور سننے کے سماعت سے محروم 14سالہ بچی بازیاب، اغواء کار 4ملزمان گرفتار کر لیے گئے

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا نوٹس۔ مغویہ بچی بازیاب،ملزمان گرفتار
بولنے اور سننے کے سماعت سے محروم 14سالہ بچی بازیاب، اغواء کار 4ملزمان گرفتار کر لیے گئے
انچارج انویسٹی گیشن مناواں محمد تنویر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کیا
گرفتار ملزمان میں دانش، ذیشان، ساجد اور کاشف شامل
ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو بچی کی بازیابی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،
ملزمان بچی کو اغواء کر کے رائیونڈ کے علاقہ میں ایک مکان میں لے گئے تھے،
ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا
بچی کے والد نے تھانہ مناواں میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، ڈاکٹر انوش مسعود
ملزمان کی گرفتاری اور بچی کی بازیابی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،
خواتین کے اغواء اور زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہے، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
*****










