سیاست

سابق جج شوکت صدیقی کے ساتھ جو ہوا وہ سامنے آنا چاہیے: جاوید لطیف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہےکہ سابق جج شوکت صدیقی کے ساتھ جو ہوا وہ سامنے آنا چاہیے۔

ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ جن پانچ ججز کانام ہم لیتے رہے ہیں، ان کوبھی ازخودنوٹس میں شامل کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق جسٹس شوکت صدیقی کےساتھ کیاکچھ ہوا، سب کچھ سامنے آنا چاہیے تاکہ معلوم ہوسکےکب ازخود نوٹس لیےجاتےہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ موجودہ چیف جسٹس نےجب فیض آباددھرنےکافیصلہ دیا تو ان کےساتھ کیا سلوک ہواتھا وہ بھی سامنے آنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button