ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرائم میٹنگ

ایس ایس پی انویسٹی گیشن/ کرائم میٹنگ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرائم میٹنگ
میٹنگ میں تمام ڈویژنل ایس پیز، سرکل ڈی ایس پیز اور تھانوں کے انچارجز سمیت SSOIU انچارجز کی شرکت
کرائم میٹنگ میں پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات بارے تمام ڈویژنز کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا
کارکردگی بہتر نہ بنانے والے افسران وضاحتی لیٹر جاری جبکہ انچارجز کو شوکاز نوٹسز جاری
تفتیشی افسر کے پاس ایک ماہ سے پرانا مقدمہ کسی صورت پینڈنگ نہیں ہونا چاہیئے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
ڈویژنل اور سرکل افسران سنگین نوعیت کے مقدمات کی فوری یکسوئی یقینی بنائیں، ڈاکٹر انوش مسعود
میٹنگ میں خواتین سے متعلق پینڈنگ مقدمات کی تفتیش بارے SSOIU افسران سے پوچھ گیچھ
خواتین سے زیادتی، اغواء اور ہراسگی کے مقدمات میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ایس ایس پی
جرائم پیشہ عناصر جرم سے توبہ کر لیں یا علاقہ چھوڑ جائیں، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
مقدمات میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دلوائی جائیں گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
شہریوں کو بروقت میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری




