پنجاب پولیس

سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کایوم علی کے موقع پرمیٹرو سٹیشن کے پل سے کربلا گامے شاہ کے قریب یوم علی کے مرکزی جلوس کا معائنہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور پولیس نےشہریوں کی حفاظت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور یکم اپریل۔۔۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے 21رمضان یوم علی کے موقع پر میٹرو سٹیشن کے پل سے کربلا گامے شاہ کے قریب یوم علی کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ مبارک حویلی سے برآمد ہونے والایوم علی کامرکزی جلوس اپنےروایتی راستوں سے گزرتا ہواکربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوا۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے یوم علی کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس نے شہریوں کی حفاظت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی جامع حکمت عملی سے یوم علی پر امن گذرا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے انتھک محنت کے ساتھ فرائض سر انجام دیئے ہیں۔ سکیورٹی امور پر لاہور پولیس سے تعاون پر شہریوں،میڈیا اور منتظمین کا کردار قابل ِ تحسین ہے۔ مجالس،عزاداری جلوسوں کے منتظمین، لائسنس ہولڈرز اورشیعہ کمیونٹی نے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس کا منتظمین سے تعاون قابل تحسین ہے۔
٭٭٭٭٭

Related Articles

Back to top button