داتا دربار کے علاقہ محلہ مدینہ سڑیٹ نمبر 41 سے تین سالہ بچی غفرا ماموں کےگھرسےلاپتہ

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
صوبائی دار الحکومت میں بچوں کی گمشدگی ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے داتا دربار کے علاقہ محلہ مدینہ
سڑیٹ نمبر 41 سے فیصل آباد کا رہائشی چار بچوں سمیت اپنے سسرال ملنے کے لیے آیا ہوا تھا اس کی تین سالہ بچی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل فیصل آباد کا رہائشی عثمان اپنے چار بچوں کے ہمراہ اپنے برادر ان لا شبیر جو کہ داتا دربار مدینہ سٹریٹ 41 آیا ہوا تھا مغرب کے وقت اس کی تین سالہ بچی غفرا اپنے ماموں کے بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی کھیلتے ہوئے بچے اندر اگئے مگر غفرا گھر کے اندر نہیں آئی۔
جس پر والدہ نے فوری طور پر گلی میں دیکھا تو تین سالہ غفرا موجود نہیں تھی جس پر اس نے شور مچایا کہ میری بچی گلی میں موجود نہیں ہے۔ جس پر اس کے بھائی محمد شبیر نے فوری طور پر محلے داروں کی مدد سے گلی بازاروں میں غفرا کو تلاش کیا۔ مختلف مساجد میں اعلان کروائے مگر بچی کا کوئی پتہ نہ چل سکا جس پر انہوں نے فوری طور پر 15 پر اطلاع کی پولیس نے ایف ائی ار درج کر کے پورے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تین روز سرچ آپریشن کے باوجود بھی پولیس کو ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر بلال یاسین نے متاثرہ خاندان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بچی کہ والدین اور ماموں شبیر کو یہ یقین دلایا کہ انشاء اللہ تعالی ہماری انویسٹیگیشن پولیس
داتادربار دن رات بچی کی تلاش میں کوشاں ہیں انشاء اللہ تعالی ان کو ضرور کامیابی ملے گی



