لاہور پولیس منشیات سے پاک لاہور کیلئے پر عزم رواں سال میں منشیات فروشوں کے خلاف 2500مقدمات درج،2584ملزمان گرفتار

لاہور پولیس منشیات سے پاک لاہور کیلئے پر عزم
رواں سال میں منشیات فروشوں کے خلاف 2500مقدمات درج،2584ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان سے1966کلو سے زائد چرس،72کلو سے زائد ہیروئن،34کلو سے زائد آئس،16265لیٹر شراب برآمد
سی سی پی او لاہور کا افسران کو منشیات کی آن لائن ترسیل کی روک تھام اور سپلائی چین توڑنے کا ٹاسک
نوجوان نسل کونشے سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور29مارچ: لاہور پولیس منشیات سے پاک لاہور کیلئے پر عزم ہے۔ منشیات کے گھناونے کاروبار میں ملوث مگرمچھوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔اس ضمن میں رواں سال میں منشیات فروشوں کے خلاف 2500مقدمات کا اندراج کر کے2584ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے1966کلو سے زائد چرس،72کلو سے زائد ہیروئن،34کلو سے زائد آئس اور16265لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ کینٹ ڈویژن میں منشیات فروشی کے500ملزمان، سول لائنزڈویژن میں 246، سٹی ڈویژن میں 638، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 405، صدرڈویژن میں 380جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 415ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے منشیات کی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو منشیات کی آن لائن ترسیل کی روک تھام اور سپلائی چین توڑنے کا ٹاسک سونپ دیا۔سی سی پی او نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے منشیات فروشوں کے گردگھیراتنگ کیا جارہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوان نسل کونشے سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور منشیات کی خریدوفروخت کی اطلاع فوری طورپر 15پر دیں




