پاکستان

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

فوٹو:@PakinIndia
فوٹو:@PakinIndia

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پروقار  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق پاکستان چانسلری میں بھارت میں پاکستانی ناظم الامور  سعد احمد وڑائچ  نے  پرچم کشائی کی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق تقریب میں پاکستانی ناظم الامور  سعد احمد وڑائچ نے خطاب کیا، سعد احمد وڑائچ نے قائداعظم کی ولولہ انگیز  قیادت کو سراہا۔

پاکستانی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ مساوات اور  باہمی احترام  پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، یہ اصول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کی پاکستان کی خواہش کو بھی تقویت دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button