پنجاب پولیس

سی سی پی اولاہور کی زیر ِ صدارت خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

سی سی پی اولاہور کی زیر ِ صدارت خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس
تھانوں میں حصول انصاف کیلئے آنے والی خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ
خواتین پر ظلم و تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سی سی پی او لاہور
خواتین سے متعلقہ جرائم کے واقعات میں بلا تاخیر مقدمات کے اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ
پولیس افسران انصاف کے متلاشی افراد کوفوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔بلال صدیق کمیانہ
جلد مقدمات نمٹانے سے پولیس کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔سی سی پی او لاہور
لاہور18مارچ:……سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہورنے خواتین سے متعلقہ پینڈنگ کیسز برق رفتاری سے یکسوکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھانوں میں حصول انصاف کیلئے آنے والی خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین پر ظلم و تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے خواتین سے متعلقہ جرائم کے واقعات میں بلا تاخیر مقدمات کے اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران تفتیش پر مامور افسران کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کا ڈیٹامرتب کیا جائے تا کہ ایسے سماج دشمن عناصر پرکڑی نظر رکھی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران انصاف کے متلاشی افراد کوفوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔ جلد مقدمات نمٹانے سے پولیس کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تھانے آنے والی خواتین،بزرگوں اور معذور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے بہتر کوارڈینیشن سے معاملات کو آگے بڑھائیں۔
اجلاس میں ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) ذیشان اصغر، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ڈویژنل ایس پیز (انوسٹی گیشن) اور انچارجز(ایس ایس آئی او یو)نے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

Related Articles

Back to top button