اہم خبریںپاکستان

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اورکل بروز منگل پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہورہا ہے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔

رمضان کا چاند لاہور میں نظر آیا ہے، چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

لاہور کے علاوہ پشاور اور اسلام آباد میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button