صحت
کیا اکثر آدھے سر کے درد کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اس کی ممکنہ وجہ جان لیں


نیند کی کمی کو متعدد امراض جیسے ذیابیطس، امراض قلب اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔
مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ نیند کی کمی کے شکار افراد کو آدھے سر کے درد یا مائیگرین کا سامنا زیادہ ہو تا ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مائیگرین کی تکلیف اور نیند کے کمی کے درمیان تعلق موجود ہے جبکہ نیند کو بہتر کرنے سے آدھے سر کے درد سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔



