شیرا کوٹ سے اغواء ہونیوالی 13سالہ لڑکی بازیاب، ملزم انور عرف سنی گرفتار

لاہور.حاجی آصف کرائم رپورٹر
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس عوامی خدمت میں مصروف عمل
شیرا کوٹ سے اغواء ہونیوالی 13سالہ لڑکی بازیاب، ملزم انور عرف سنی گرفتار
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کے نوٹس پر پانچویں کلاس کی طالبہ کو بازیاب کروا لیا گیا
انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ محمد فیاض نے ٹیم کے ہمراہ لڑکی فضہ ایمان کو بازیاب کروایا
ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے فضہ ایمان کو والدین کے سپرد کر دیا،
لڑکی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو پھول پیش کیے اور شکریہ ادا کیا
ملزم نے لڑکی کو اغواء کے بعد خالی مکان میں تالا لگا کر قید کیا ہوا تھا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
اغواء ہونیوالی لڑکی کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کیاگیا
لڑکی کے والد نے تھانہ شیرا کوٹ میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
فضہ ایمان کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،
*****







