اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کے لئے ناجائز اسلحہ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی کی روک تھام کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ رواں سال اسلحہ کی نمائش کے182مقدمات کااندرج کر کے182ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ناجائز اسلحہ کے8711مقدمات درج کر کے8711ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔ جبکہ ہوائی فائرنگ کے434مقدمات درج کر کے486ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 123کلاشنکوف،537رائفلیں،303گنیں،7833پسٹل اور43454گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ،ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے غیر قانونی اسلحہ،اسلحے کی نمائش، استعمال اور اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث اسلحہ ڈیلرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈویژنل افسران اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو خود مانیٹر کریں۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ فیلڈ افسران اپنے علاقوں میں ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش و ناجائز اسلحہ جیسے گھناونے دھندے میں ملوث عناصر کا محاسبہ کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہر کو ناجائزا سلحہ سے پاک کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے۔
٭٭٭٭






