پنجاب پولیس

سی سی پی اولاہور کی زیر ِ صدارت خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بلال صدیق کمیانہ کی انچارجز(ایس ایس آئی او یو) کی ناقص کارکردگی پر سخت سرزنش، زیر تفتیش مقدمات جلد میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم
خواتین پر تشدد، ہراسگی، تیزاب گردی، اغوااور زیادتی کے واقعات پر بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سی سی پی او لاہور
بچوں اور خواتین پر تشددکے واقعات پر پولیس کارروائی میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔بلال صدیق کمیانہ
لاہورپولیس خواتین اور بچوں پر ظلم و تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کوقرار واقعی سزادلوائے گی۔سی سی پی او لاہور
چائلڈ لیبر ایک سماجی لعنت ہے، شہری اس رجحان کی حوصلہ شکنی کریں۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور21مارچ: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہورنے انچارجز(ایس ایس آئی او یو) کی ناقص کارکردگی پر سخت سرزنش؎کی۔انہوں نے زیر تفتیش مقدمات جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران زیر تفتیش مقدمات کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔ بلال صدیق کمیانہ نے خواتین پر تشدد، ہراسگی، تیزاب گردی، اغوااور زیادتی کے واقعات پر بلاتاخیر کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بچوں اور خواتین پر تشدداور ہراسمنٹ کے واقعات پر پولیس کارروائی میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔سی سی پی اونے خواتین اور بچوں پر ظلم و تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کوقرار واقعی سزادلوانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے امتیازی سلوک اور تشددکی ہر گزاجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس طالبات، ورکنگ وویمن اور گھریلو خواتین کے تحفظ کے ایجنڈے پر کاربندہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر ایک سماجی لعنت ہے، شہری اس رجحان کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ بے وسیلہ بچوں کا استحصال نہ ہو۔اجلاس میں ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) ذیشان اصغر، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ڈویژنل ایس پیز (انوسٹی گیشن) اور انچارجز(ایس ایس آئی او یو)نے شرکت کی۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button