اہم خبریںلاہور پریس کلب

سینیئر صحافی حامد میر کو آزادی صحافت کیلئے آواز اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں

سینیئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کو آزادی صحافت کے لیے آواز اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپٹل ٹاک’ کے میزبان حامد میر نے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کو بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر قتل کی متعدد دھمکیاں ملی ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے حامد میر کی حفاظت یقینی بنانے اور آن لائن ہراساں کیے جانے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حامد میر نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پولیس کو دھمکیوں کی اطلاع بھی دی تاہم ابھی تک نہ ایف آئی آر درج ہوسکی اور نہ تحقیقات شروع کی جاسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button