اہم خبریںپنجاب پولیس

کاہنہ کےعلاقہ میں ریلوے لنگڑ پھاٹک کے قریب سے نوجوان شہری کے اندھے قتل، ملزم کو گرفتار

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر )

ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن / پریس کانفرنس

ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین کی تھانہ کاہنہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو

انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ کی بڑی کارووائیاں

مقدمہ نمبر 1973/25مورخہ14/02/25جرم 302ت پ تھانہ کاہنہ

تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں گندے نالے کے قریب ٹیوب ویل کے بند کنویں سے چادر میں لپٹی 30/35 سالہ خاتون کی نعش ملنے کا معمہ حل،

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کےخصوصی ٹاسک اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقتولہ کے بھتیجے ہی قاتل نکلے
خاتون کی شناخت ثریا بی بی کے نام سے ہوئی،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن
مقتولہ ثریا بی بی کو ملزمان شہزاد اور آصف نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے بےدردی سےقتل کر دیا تھا،ڈاکٹر ایاز حسین،

ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد نعش کو چادر میں لپیٹا اور رکشہ میں رکھ کر ویران جگہ کنویں میں پھینک دیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن،

ملزمان اس گھناؤنی واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے، ایس پی ڈاکٹر ایازحسین،

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کرکےآلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،

مقدمہ نمبر 7213/24مورخہ10/08/2 4 جرم302ت پ تھانہ کاہنہ

کاہنہ کےعلاقہ میں ریلوے لنگڑ پھاٹک کے قریب سے نوجوان شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کےخصوصی ٹاسک پر ملزم کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم احمد مقتول کے ساتھ پتھر توڑنے کا کام کرتا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون

ملزم احمد مقتول کو اپنے ساتھ بدفعلی کرنے کے لئے اکساتا تھا،ایس پی ڈاکٹر ایاز حسین

مقتول عمیر کو بدفعلی کرنے سے انکار اور لوگوں کو بتلانے کےڈر سےملزم نے پتھر مار کر بےدردی سے قتل کر دیا،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون

ملزم اس واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،ایس پی ڈاکٹر ایاز حسین،

ملزم احمد کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،ڈاکٹر ایاز حسین،

مقدمہ نمبر 35/25مورخہ01/01/25جرم354/380ت پ تھانہ کاہنہ

چوری کی بڑی واردات میں مطلوب ملزم عدنان گرفتار

*ملزم سے شہری کے فلیٹ سےچوری کیئے گے لاکھوں مالیت کا آئی فون 15پرومیکس اورسام سنگ موبائل فونز برآمد،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن،

اس کے علاوہ تقریباً 2•2ملین مالیت کی رولیکس گھڑی برآمد،ایس پی ڈاکٹرایازحسین

ملزم سے دیگر Hublot,Joefox,Jimstar لاکھوں مالیت کی مہنگی گھڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن

ملزم مدعی مقدمہ کے فلیٹ کے گراونڈ فلور میں دوکان پر ملازم تھا،ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین،

*ملزم نے شہری کے فلیٹ کی ڈوبلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی،ایس پی ڈاکٹر ایاز حسین،

ملزم نے مدعی مقدمہ کی عدم موجودگی میں فلیٹ سے مختلف اوقات میں تمام برآمد شدہ سامان چوری کیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن،

انویسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت کی بڑی کارروائی

ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

پیشہ ور متحرک نقب زن و ڈگیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عالمگیر عرف عمران گنجا اور اس کے ساتھی علی رضا اور حمزہ شامل

ملزمان گن پوائنٹ پر شاپ رابری اور راہ چلتے شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون

ملزمان سے شہریوں کے چھینیے گئے لاکھوں مالیت کے10عدد ڈبہ پیک اور18عدد دوسرے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں،ڈاکٹرایازحسین

اس کے علاوہ ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن،

ملزمان نے دوران تفتیش اس نوعیت کی 18وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن،

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن،

ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن،

ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین نے مال مسروقہ مدعی مقدمات کے سپرد کیا،

مدعی مقدمات نے مال مسروقہ واپس ملنے پر ایس پی انویسٹی گیشن اور اسکی پولیس ٹیمز کا شکریہ ادا کیا،

شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین،

جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا، ڈاکٹر ایاز حسین،
☆☆☆☆☆

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button