پنجاب پولیس

رواں سال میں گداگری کے766مقدمات درج، 759ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس

رمضان المبارک:- لاہور پولیس پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف سر گرم
رواں سال میں گداگری کے766مقدمات درج، 759ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس
گداگروں اور ان کے ٹھیکیداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور
بچوں کو اپنا آلہ کار بنانے اور ان سے بھیک منگوانے والے گداگر مافیا سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور08اپریل: لاہور پولیس ماہ صیام کی مناسبت سے شہر بھر میں پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف سر گرم ہے۔اس حوالے سے رواں سال میں گداگری کے766مقدمات درج کرکے 759ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں گد اگری کے208ملزمان،کینٹ ڈویژن میں 54،سول لائنز میں ڈویژن 111،صدر ڈویژن میں 167، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 80اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 139ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بچوں اور عورتوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گروہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس گداگری پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سی سی پی او نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں انسداد گداگری کے لئے پولیس کی بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ گداگروں کے ہینڈلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور بچوں کو اپنا آلہ کار بناکر ان سے بھیک منگوانے والے مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اسی طرح چائلڈ پروٹیکشن اینڈ بیورو کی ویلفیئر ٹیموں کے ساتھ مل کر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری گداگر مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button