چوہنگ اجتماعی زیادتی کے 2 مرکزی ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب
چوہنگ اجتماعی زیادتی کے 2 مرکزی ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
سی سی ڈی لاہور کے ساتھ پولیس مقابلے میں چوہنگ اجتماعی زیادتی کے دو مرکزی ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ملزمان نے چوہنگ کے علاقے میں ایک خاتون کے ساتھ خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کی تھی۔ سی سی ڈی نے 12گھنٹے کے قلیل وقت میں ملزمان کو ٹریس کر کے انکی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا مگر ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔ سی سی ڈی ٹیم نے سیلف ڈیفنس میں جوابی فائرنگ کی۔ پولیس مقابلے میں اجتماعی زیادتی کیس کے دو مرکزی ملزمان ہلاک ہو گئے اور دیگر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزمان نے گزشتہ رات ایک خاتون پر بدترین جنسی تشدد کیا اور وقوعہ کی ویڈیو بھی بنائی تھی،اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا،ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ، ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔جلد دیگر دو ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
…..




