ایس پی سٹی آپریشن بلال احمد کی سٹی ڈویژن ہیڈ کواٹر لوہاری گیٹ میں پریس کانفرنس

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر *
ایس پی سٹی آپریشن بلال احمد کی سٹی ڈویژن ہیڈ کواٹر لوہاری گیٹ میں پریس کانفرنس
بادامی باغ چند روز قبل ڈرم میں سے تشدد زدہ گلا کٹی لاش ملی
سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں اندھے قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی،ترجمان پولیس
ڈی ایس پی بابر انصاری،ایس ایچ او بادامی باغ محمد رمضان ،سب انسپکٹر عدنان،سب خالد،اے ایس آئی ساجد،اے ایس آئی شاہد اور اہلکار ابرار اور ندیم پر مشتمل ٹیم نے 36 گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کر لیا
ملزم یاسر خان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اور لوکیشن بدلتا رہا،ایس پی سٹی
بادامی باغ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی ہیومین ریسورس کی مدد سے ملزم کو کے پی کے لنڈی کوتل سے گرفتار کیا،ایس پی سٹی
ملزم نے 55 سالہ مقتول اسرائیل کا گلا کاٹا اور رومال سے گلا دبا دیا تاکہ آواز باہر نہ نکل سکے،ایس پی سٹی بلال احمد
ملزم لاش کو ڈرم میں چھپا کر موقع سے فرار ہو گیا،ایس پی سٹی
مقتول نے بادامی باغ کے ایریا میں بچوں سے الگ کواٹر لے رکھا تھا،ایس پی سٹی
ملزم نے مقتول کو بدفعلی اور اسکی ویڈیو بنانے کے رنج پر قتل کیا مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں ،ایس پی سٹی بلال احمد
ملزم کو گرفتار کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا گیا،ایس پی سٹی بلال احمد
اندھے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی بابر انصاری،ایس ایچ او بادامی باغ محمد رمضان ،سب انسپکٹر عدنان،سب انسپکٹر خالد،اے ایس آئی ساجد ،اے ایس آئی شاہد اور اہلکار ابرار اور ندیم کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان،ایس پی سٹی بلال احمد
سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،ایس پی سٹی بلال احمد






