تین سالہ بچی کو زندہ گندے نالے میں پھینک دیا گیا گھر کا ملازم ہی بچی کا قاتل نکلا ملزم گرفتار

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر (ملک محمد عباس.پروگرام ملزم گرفتار) *
لاہورمیں تین سالہ بچی کو زندہ گندے نالے میں پھینک دیا گیا گھر کا ملازم ہی بچی کا قاتل نکلا ملزم گرفتار.
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے آئی ہوئی فیملی لاہور کے مدینہ سٹریٹ نمبر 41 ابراہیم روڈ میاں منشی ہسپتال کے علاقہ سے
24 .10 .15 کو تین سالہ عفراء گھر کے باہر سے کھیلتی ہوئی لاپتا ہو گئی تھی.
جس کی( ایف ائی ار) تھانہ لورمال میں درج ہوئی انویسٹی گیشن پولیس نے دن رات کی کوشش کی پورے علاقے کا سرچ اپریشن بھی کیا محلے داروں کی چھت اور گھروں کی ٹینکیاں وغیرہ چیک کی مگر کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی.
بچی کے ورثا نے اسمبلی ہال کے باہر احتجاج کیا.
احتجاج رنگ لے آیا انتظامیہ نے تفتیش (سی آئی آے) آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کے ڈی آئی جی عمران کشور کے سپرد کر دی.
ڈی آئی جی عمران کشور نے ڈی ایس پی کتوالی دانش آصف رانجھا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی.
دانش آصف رانجھا نے دن رات کی محنت کے بعد صرف پانچ دن کے اندرارسلان جو کہ اسی گھر کا ملازم تھا.
عرصہ 20 سال سے ان کے گھر پر کام کر رہا تھا اسے گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا.
دوران تفتیش ملزم ارسلان نے بتایا کہ اس نے بچی کو تاج کمپنی کے گندے نالے میں زندہ پھینک دیا تھا.
یہ تمام واردات اس نے پیسوں کی لالچ میں ا کر یہ جرم سرزد کیا.
بچی کی چیخوں کی آواز آسمان کا سینہ چیرتی ہوئی اللہ تعالی کے عرش کو ہلاتے ہوئے قیامت والے دن یہ سوال ضرور کرے گی؟ مجھے ناحق کیوں قتل کیا گیا. عفراء کی لاش گندے نالے سے نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 اور امدادی ٹیمیں تین دن سے کوششیں کر رہی ہیں. مگر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی.
داتا دربار کے علاقہ محلہ مدینہ سڑیٹ نمبر 41 سے تین سالہ بچی غفرا ماموں کےگھرسےلاپتہ





