دلچسپ و عجیب

دوران پرواز طیارے میں ورزش کی ویڈیو وائرل، مسافروں کا ردِ عمل کیا تھا؟

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر میکسیکو کی مشہور اداکارہ اور فٹنس انسٹرکٹر باربرا دی ریگل کی طیارے میں سفر کے دوران ورزش کرنے کی ویڈیو پر صارفین نے ان کی اس حرکت پر طنز و تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کو شدید ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ ہچکولے موسم کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک فٹنس انفلوئنسر کی عجیب و غریب حرکت کی وجہ سے تھے، جس نے باقی مسافروں کو حیران اور پریشان کردیا۔ ایک مسافر نے یہ منظر ریکارڈ کرکے آن لائن پوسٹ کر دیا جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی عدالت سے جیل میں ورزش کے لیے ڈمبلز کی فراہمی کی استدعا

باربرا نے بغیر کسی جھجک کے مسافروں کے گزرنے کی تنگ جگہ کو مزید محدود کر دیا اور اپنی ورزش شروع کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پہلے اس راستے پر دوڑتی ہیں اور پھر جمپنگ بھی کررہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے انہیں ’سال کی سب سے بڑی بے وقوف‘ کا خطاب دیا جبکہ کچھ لوگوں نے ان پر ورزش کی لت کا الزام بھی لگایا۔

باربرا نے تنقید کو خاموشی سے قبول کرنے کے بجائے انسٹاگرام پر اپنا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 35 گھنٹے کی پرواز کے دوران وہ صرف تھرومبوسس اور خون کے جمنے سے بچنے کے لیے یہ سب کر رہی تھیں کیونکہ خون کی گردش کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button