اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

اسلام آباد: (سپرسیون نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدارتی الیکشن جیتنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوسری مرتبہ تاریخی فتح حاصل کرنے پر نو منتخب امریکی صدر کو مبارکباد دیتے ہیں، امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کے پاک امریکہ پارٹنرشپ کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں جیت پر مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکہ کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی، امید ہے امریکہ کی نئی انتظامیہ عالمی تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔

یاد رہے امریکی صدارتی الیکشن 2024 کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا۔

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے اب تک ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button