اہم خبریںپنجاب پولیس

انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانےمیں مصروف

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانےمیں مصروف عمل،

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال محسن رفیق اور انچارج تھانہ شاہدرہ عمر دراز کی پولیس ٹیمز کے ہمراہ کارروائیاں،

انچارج انویسٹی ہنجروال محسن رفیق نے 28سالہ سنیل مسیح کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا،

انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ عمر دراز نے 8سالہ حسن عاطف کو شیخوپورہ سےتلاش کر ورثاء کے سپرد کر دیا،

بچوں کے ورثاء نے متعلقہ تھانہ جات میں اپنے بچوں کے اغواء کے مقدمات درج کروائے تھے،

بچے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے چلے گئے تھے، انچارجز انویسٹی گیشن۔

بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کیا گیا، انچارجز انویسٹی گیشن،

بچوں کی بحفاظت تلاش کرنے پر ورثاء نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیمز کا شکریہ ادا کیا،

عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے انویسٹی گیشن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیمز کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان،
*****

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button