پاکستان
معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک چار ہفتے کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (سپرسیون نیوز )معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک چار ہفتے کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطا الرحمٰن اور پارلیمانی سیکرٹری شمشیر علی مزاری نے انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے دورے کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور جمعہ کی نماز کی امامت بھی کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اس دورے کو مذہبی حلقوں میں بڑی اہمیت دی جا رہی ہے، اور ان کے خطبات میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔




