اہم خبریںپنجاب پولیس

لاہور پولیس کابجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر لاہور پولیس کی جانب سے رواں برس بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے دوران25764مقدمات درج کر کے24589ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے3314،صدرڈویژن میں 3709، کینٹ میں ڈویژن7208، ماڈل ٹاؤن میں 4124، سٹی میں ڈویژن4779 اور سول لائنز میں ڈویژن 1455ملزمان کو گرفتارکیا گیاہے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کا بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چورقومی مجرم ہیں،کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے محاسبہ کیلئے لیسکوکو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری بجلی چوری کی صورت میں پولیس اور متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button