اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریں
مودی کا دورہ،مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال،وادی جیل اور فوجی چھائونی میں تبدیل


کراچی ، سرینگر (نیوز ڈیسک، نیوز ایجنسی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال رہی ، وادی کھلی جیل اور فوجی چھائونی میں تبدیل کردی گئی، جگہ جگہ محاصرے ، آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں 700نہتے کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا، 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ مودی کا پہلا دورہ تھا۔ انڈین وزیراعظم مودی کے دورے کے خلاف ہڑتال کے موقع پر سری نگر کے تمام علاقوں میں کاروبار بند اور سڑکیں سنسان رہیں، ہڑتال کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی جس کا مقصد علاقے پر بھارت کے غیرقانونی قبضے اور ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کے خلاف احتجاج اور تنازع کشمیر کے حل کے مطالبے پر زور دینا ہے۔



