پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے وفد کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی صدر کی وفات پر اظہار تعزی

پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے وفد کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی صدر کی وفات پر اظہار تعزی
خبر کی مزید تفصیلات جانتے ہیں ہمارے نمائندے. رانا کاشف اقبال سے)
پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا. (سیکرٹری انفارمیشن عابد زین کا وفد کے ساتھ ایران ایمبیسی یوگنڈہ کا دورہ کیا اور ایرانی صدر جناب ابراہیم رئسی اور وزیر خارجہ حسین امیر کی ناگہانی اور المناک وفات پر ایرانی سفیر جناب ماجد سفار کو تعزیتی خط پیش کیا وفد کی قیادت شیخ رشید احمد چئرمین اور جنرل سیکریٹری محمود ہارون نے کی. وفد میں پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے , آغا اسلم میڈیا کوارڈینٹر , عابد علی زین انفارمیشن سیکرٹری اور اور دیگر عہدیداران شامل تھے
اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمود ہارون نے تعزیت نامہ ایرانی سفیر جناب ماجد سفار کو پیش کیا ۔ شیخ رشید احمد چئرمین پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا نے کہا پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے ایرانی صدر کی ناگہانی موت مسلم امہ اور بلخصوص پاکستانیوں کے لئے کسی سانحہ سے کم نہیں ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خطہ کی ترقی اور خوشحالی کی طرف ایک مضبوط اقدام کے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ چیرمین نے مزید کہا کہ مرحوم ایرانی صدر نے فلسطین کے حقوق کے لئے جس طرح طاقت اور جرآت سے آواز اٹھائی، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ برادر ملک ہیں جو ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ چئرمین شیخ رشید احمد اور جنرل سیکرٹری محمود ہارون نے ایرانی سفارت خانے کی وزٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ پاکستان کے وفد کے تمام ارکان نے فردا فردا اپنے خیالات کا اظہار کیا آخر میں مولانا شکیل احمد مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔ ایرانی سفیر ماجد سفار نے پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا اور پاکستانی کمیونٹی کے برادرانہ جزبہ خیر سگالی کو بے حد سراہا اور کہا کہ ایران اور پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہیں اور حکومت ایران پاکستان کی ایران سےمحبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ وہ پاکستان ایسوسی ایشن کے وفد کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ایرانی قوم کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ہم پاکستان کمیونٹی کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور پاک ایران برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے دعا گو ہیں۔








