اہم خبریںسیاست

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے صدر کو نام تجویز کر دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے 19 اراکین کی بطور وفاقی وزرا تقرری کی تجویز دی ہے۔ فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے 19 اراکین کی بطور وفاقی وزرا تقرری کی تجویز دی ہے۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کر دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 19 اراکین کی بطور وفاقی وزرا تقرری کی تجویز دی ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیرتارڑ، چوہدری سالک حسین اور عبد العلیم خان کو بطور وفاقی وزرا تقرر کیا جائے۔

وزیراعظم کی سمری میں جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button