سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس



سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس
سمارٹ پولیس اسٹیشنز پروگرام کے تحت 22نئے تھانوں کے قیام کے منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا
سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلدمکمل کیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور14مارچ:……سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سمارٹ پولیس اسٹیشنز پروگرام کے تحت 22نئے تھانوں کے قیام اور شکستہ اور کرایہ کی بلڈنگزکی جگہ نئے سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سمارٹ پولیس اسٹیشنز پروگرام کے تحت وحدت کالونی، نواں کوٹ، جوہر ٹاؤن، سمن آباد، گجر پورہ، لاری اڈا، ہربنس پورہ، شفیق آباد اورشالیمارسمیت 22نئے پولیس اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے تھانوں کی تعمیر اوراراضی کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن سے معاملات کو آگے بڑھائیں۔ سی سی پی او نے ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر کوسمارٹ پولیس اسٹیشنز کی جگہ کے حصول کا ٹاسک سونپ دیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا اورانچارج ڈویلپمنٹ برانچ اشتیاق احمد نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭



