صحت

شوگر کا عالمی دن شالامار ہسپتال کے سکینہ بیگم انسٹی ٹیوٹ آف ذیابطیس اینڈو کرائن ریسرچ سنٹرکے زیر اہتمام سائیکلنگ

لاہور(محمداظہرمشتاق)شالامار ہسپتال کے سکینہ بیگم انسٹی ٹیوٹ آف ذیابطیس اینڈو کرائن ریسرچ سنٹرکے زیر اہتمام شوگر کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے شالامار میڈیکل کالج کے احاطے میں یوگا کلاس ،سائیکلنگ اور صحت مند خوراک کے انتخاب اور استعمال کے حوالے سے ایکٹیویٹیز کی گئیں جن میں شالامار ہسپتال کے ڈاکٹرز ،میڈیکل کالج کے اساتذہ،طلبا اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر،چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان نے بھی خصوصی شرکت کی سائیڈرکی انچارج ڈاکٹر حفیظہ کی سربراہی میں میڈیکل کیمپ بھی ہوا جہاں آنے والے مریضوں کو مفت چیک اپ اور رعائتی نرخوں پرمیڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی بڑی وجہ ہمارا سہل پسند طرز زندگی اور غیر متوازن خوراک کا استعمال ہےان کا کہنا تھا کہ شوگر کے مریض کو ورزش کو معمول بنا کر اور واک کر کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اپنی خوراک کا چارٹ بنانا چاہیے اور شوگر کے مریضوں کو خاص طور پر اپنے پائوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ کوئی بھی زخم ہونے کی صورت میں شوگر کا مرض اس کو بگاڑ نہ دےاور اپنے خون کے ٹیسٹ ہر چھ ماہ بعد ضرور کروانے چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button