اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان بارے بڑا حکم جاری

اسلام آباد:(سپرسیون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی جیل میں ملاقات کی اجازت سے متعلق تحریری حکمنامہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل انتظامیہ کو ملاقاتوں کا شیڈول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جیل سپرنٹینڈنٹ نے انڈر ٹیکنگ دی کہ منگل کو رہنماؤں کی ملاقات کروادی جائے گی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے دوستوں، وکلاء اور خاندانی افراد کے ناموں کی فہرست خود بانی پی ٹی آئی فراہم کریں گے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دوستوں، وکلاء اور خاندان کے افراد کے نام لکھوا کر ایڈووکیٹ جنرل اور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کو واٹس ایپ کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمرا خان کے دوست منگل کو جبکہ وکلاء اور خاندان جمعرات کو ملاقات کریں گے۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملاقاتوں کے لیے ناموں کی فہرست فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مشکل میں نہ ڈالنے کی وجہ سے سے عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی فی الحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئندہ ہفتے ملاقاتوں کا شیڈول بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق ترتیب دیا جائے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت کا 8 نومبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری ہوا، جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق منگل کی ملاقات کرائی جائے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا کہ فیملی کی ملاقات اس ہفتے منگل کی بجائے جمعرات کو کرائی جائے ۔ آئندہ سے بانی پی ٹی آئی اپنے سے منگل جمعرات ملاقات کرنے والوں کے نام خود دیں گے۔عمران خان سے لسٹ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل لیں گے ۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل لسٹ ایڈووکیٹ جنرل اور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کو واٹس ایپ کیا کریں گے۔سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت درخواست سماعت کا عدالت نے تحریری حکم جاری کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button